• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مبارک ثانی کیس‘ سپریم کورٹ فیصلے میں ابہامات ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)اسلامی نظریاتی کونسل نے قادیانیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور سپریم کورٹ کے’’ قادیانی مبارک احمد ثانی کیس‘‘ کے فیصلے میں ابہامات کی نشاندہی کردی ہے۔ ابہامات پر مبنی خط سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھیج دیا جائے گا۔ یہ جائزہ گزشتہ روزہو نے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں لیاگیا،اجلاس کے بعد ‎اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز ،علامہ طاہر اشرفی اور دیگر ارکان کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں نہ صرف ابہامات ہیں بلکہ آیات کا بھی درست حوالہ نہیں دیا گیا ہے ، فیصلے کی بعض شقوں میں ابہامات ہیں جن شقوں پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تحفظات ہیں ،ان کو کونسل کے رکن دو سابق ججز کی قانونی آرا ءکی روشنی میں تیار کیا جارہا ہے ،کونسل کی جامع سفارشات جلد سپریم کورٹ کو پیش کردی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید