• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے قومی ائیر لائن کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کرلیا


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن نجکاری پر عمل درآمد کے لئے حتمی شیڈول طلب کرلیا ۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وزارت نجکاری ضروری اقدامات کے بعد آ ئندہ دوہ روز میں شیڈول پیش کرے۔ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی کہ اس عمل میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام مراحل میں شفافیت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ومی ائیر لائن نجکاری کی اب تک پیش رفت اور اس ضمن میں آئندہ کے مراحل پر غور کیاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یہ ہدایت گزشتہ روزقومی ائیر لائن کی نجکاری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف۔بی۔آر) کی ری سٹرکچرنگ سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کے دوران دی جو اسلام آ باد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایف بی آر کی آٹو میشن، نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے، عالمی معیار کے مطابق ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مراعات کے ذریعے ٹیکس میں اضافے، کرپشن و سمگلنگ کے خاتمے ، ان لینڈ ریونیو اور کسٹم کے شعبے الگ کرنے اور ٹیکس ریٹ میں کمی پر پیش کردہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر کی آٹو میشن کے نظام کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اب اس روڈ میپ پر وقت کے واضح تعین کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید