پشاور( نیوز رپوٹر) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان قاضی نے آئس سمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دس سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر محمد عمران مہمند نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم شاہد ولد ششماد پر الزام ہے کہ اسکے قبضے سے تھانہ پھندو کی حدود میں پولیس نے تقربیاًپانچ سو گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت مزید چھ ماہ کی قید گزارنا ہوگی۔