پشاور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائینگے۔ مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے صوبائی صدر کفایت اللہ خان، سینئر نائب صدر فرہاد علی، جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خلیل، سیکرٹری اطلاعات سلیم شاہ ہوتی اور ایڈوائزر عاطف نذیر نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔