اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن سید فرخ محبوب کو تبدیل کر دیاگیا۔ انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکر ٹری تعینات کیا گیا ۔ وہ سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ19 کے افسر ہیں۔ سیکشن افسر ربیکا اصغر کا دفاعی پیداوار ڈویژن سے وزارت دفاع تبادلہ کیا گیا ، مزید برآں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ دفاع ڈویژن محمد شاہد اقبال کو تبدیل کر کے سیکشن افسر وزارت دفاع تعینات کیا گیا ۔