• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں باپ کے ہاتھوں جلائی جانے والی چار سال کی بچی دوران علاج چل بسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں باپ کے ہاتھوں جلائی جانے والی چار سال کی ایمان فاطمہ 3 روز بعد جناح اسپتال کے بچہ وارڈ میں دوران علاج چل بسی ،دو بچوں کو طبی امداد جارہی ہے ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 5c/4میں پھل فروش عارف نے اپنے تین بچوں کو آگ لگاکر خودسوزی کرلی تھی،ایس ایچ او نواز گوندل نے بتایا کہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، اہلخانہ کے مطابق ایمان فاطمہ کو نیوکراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید