• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمالیہ کی سرحد پر مزید بھارتی فوج کی تعیناتی سے کشیدگی کم نہیں ہوگی، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ سمجھتا ہے کہ بھارت کا اپنی متنازع سرحد پر مزید فوجیوں کو بھیجنے کا اقدام ’کشیدگی کم کرنے کیلئے سازگار نہیں ہے۔

 برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈیاکی جانب سے چین کیساتھ متنازع سرحد کو مضبوط بنانے کیلئے 10ہزار فوجیوں کی تعیناتی پر بیجنگ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

 دونوں ممالک نے اس سے قبل فوجی اور سفارتی ذرائع سے بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا اور حال ہی میں چین بھارت سرحد کے مغربی حصے میں سرحدی مسائل کے حل کیلئے ایک تعمیری میٹنگ کی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی نے ہمالیہ سے متصل اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں چین کے ساتھ اپنی 532 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کیلئے اپنی مغربی سرحد سے 10ہزار فوجی تعینات کئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید