اٹلی (نیوز ایجنسیاں)اٹلی میں جاری ایک نمائش سے 13لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے بنے 49قیمتی فن پارے چوری ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ’لائیک اے وارم، فلوئنگ گولڈ‘ نامی نمائش کا آغاز دسمبر کے اواخر میں ہوا نمائش کے منتظمین کے مطابق بعد ازاں چوری شدہ فن پاروں میں سے ایک مجسمہ نمائش کے احاطے سے برآمد ہوگیا تاہم دیگر 48 فن پاروں کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا،انہوں نے بتایا کہ ان کے حفاظتی انتظامات اور الارم اعلیٰ ترین معیار کے ہیں جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واردات میں ماہر ترین چوروں کا گروہ ملوث ہے۔