• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات، میں آج، ایران اردن، عمان، ملائیشیا میں کل پہلا روزہ

جدہ، کراچی (شاہد نعیم ،نیوز ڈیسک)سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، مصر،کویت ، بحرین ، لبنان ، ترکیہ اور یمن میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہوگا ،الجزائر، تیونس، جنوبی افریقا، سینیگال، شمالی مقدونیہ، بلجیم ،جرمنی اور کئی مغربی ممالک میں بھی 11مارچ کو پہلا روزہ ہوگا،ایران ، جاپان، اردن ، عمان، ملائیشیا، مراکش، آسٹریلیا، انڈونیشیا، سنگاپور، مالدیپ، فلپائن، برونائی میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جہاں پہلا روزہ 12مارچ کو ہوگا، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک میں آج چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیاں بیٹھیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ پیر 11مارچ 2024کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے‘۔سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کی ہے۔ عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور پہلا روزہ 12مارچ بروز منگل کو ہو گا۔آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید