• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دورے کی دعوت

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سعودی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو مفید، اسٹرٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کو ترجیح قرار دیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام شہباز شریف تک پہنچایا جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید