• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف بہت تجربہ کار شخصیت ہیں، سابق سعودی سفیر

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ایک بہت زیادہ تجربہ کار شخصیت ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے ماضی کے تجربے کے پیش نظر وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے ایک پروفیشنل ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے، امید ہے کہ پاکستان اپنی معیشت کو سنبھالے گا اور خود ہی اس سے نمٹے گا، چونکہ یہ ایک پروفیشنل حکومت ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی ڈیل مشکل نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے انتہائی تجربہ کار سعودی سفارتکار علی عواض العسیری جو 2001 سے 2009 تک پاکستان میں سعودی سفیر کی حیثیت سے سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے عرب نیوز سے پیش کئے جانے والے حالات حاضرہ کے ہفتہ وار پروگرام ’’ فرینکلی سپیکنگ‘‘ میں کیا۔سعودی سفارت کار کا کہنا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے مستقبل کے حوالے سے بہت ’پرامید‘ ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جائے کیونکہ پاکستان اور انڈیا کے عوام کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان رسائی اور سفر کو آسان بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری معاہدوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید