ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے لڑکی کو گھر سے زبردستی اغوا کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم پولیسکو بشیر احمد نےدرخواست دی کہ ملزمان فاروق اور نذیر نے اس کے گھر سے اس کی بیٹی کو زبردستی اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔