اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نےارسا اتھارٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی تاہم یہ تقرری مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کا سبب بن گئی ہے۔
یہ پہلا ایشو ہے جس پر حکمران اتحاد کی دو نوں جماعتوں میں اختلاف رائے سامنے آ یاہے۔ وزیر اعظم نے گریڈ 22کے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ظفر محمود کو ارسا اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
ارسا اتھارٹی صوبوں پانی کی تقسیم اور مانیٹرنگ کی ذمہ دار ہے۔ ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن وزارت آ بی وسائل جاری کرے گی۔
وزیر اعظم کے سیکر ٹری اسد الر حمن گیلانی نے منظوری کا مراسلہ سیکر ٹری آبی وسائل کو بھیج دیا ہے جس کی کا پی سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی ہے۔
اس تقرری پر سندھ حکومت کے شدید تحفظات ہیں۔ پیپلز پا رٹی کے رہنما سید نو ید قمر نے بھی قومی اسمبلی میں اس ایشو کو اٹھایا اور تقرری پر اعتراض کیا۔