• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیوریج لائن دھنس گئی

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے واٹر کارپوریشن کی سیوریج لائن دھنس گئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ سیوریج لائن 24 انچ ڈایا کی تھی۔واٹر کارپوریشن کے انجینئر اسد اللہ خان نے رات گئے متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق دورے کے دوران چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو ان کے ہمراہ تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ترجمان واٹر کارپویشن کے مطابق متاثرہ لائن کا کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید