• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ رن وے کی فور ڈی سے فوری اپ گریڈیشن

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) قیام پاکستان کے 75سال ہونے کے بعد کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ رن وے پر وسیع الجسامت طیارے کی پہلی لینڈنگ ہوئی اور پہلا ٹیک آف ہوا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے عازمین عمرہ کو جدہ پہنچانے کیلئے ایک نجی ائرلائنز کے وسیع الجسامت (Wide body) طیارے اے تھری تھری زیرو 200کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے کی فور ڈی سے فور ای اپ گریڈیشن کے بعد وائیڈ باڈی طیارے کی یہ پہلی لینڈنگ تھی۔ یہ طیارہ کوئٹہ سے عازمین عمرہ کو لیکر جدہ کیلئے پہلی بار ٹیک آف کر گیا۔ نجی ائرلائنز نے کوئٹہ سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 541چلائی جس میں292عمرہ عازمین سوار تھے۔ اب عازمین کی کوئٹہ سے بغیر کسی رکاوٹ اور براہ راست مذہبی مقامات تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ پچھلے ہفتے تک کوئٹہ کے عازمین عمرہ اور زائرین کو پہلے بسوں کے ذریعے کراچی جانا پڑتا تھا پھر اسکے بعد وائیڈ باڈی ائرکرافٹ کے ذریعے سعودی عرب‘ عراق‘ ایران وغیرہ زیارتوں کیلئے جایا کرتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید