• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بھی پنجاب کلچرل رنگ کی بہار آگئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی پنجاب کلچرل رنگ کی بہار آگئی ۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کو گلوکارہ راحت ملتانیگر نے روایتی چنری پہنائی جبکہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی موجود تھیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر اولیاء تصوف اور محبت کی سرزمین ہے۔آج کا دن پنجاب کا دن ہے، پنجاب کی ذرخیز ثقافت کا دن ہے۔وزیراعلی ٰمریم نواز نے سرکاری سطح پر پنجاب کلچر ڈے منانے کا حکم دیا۔ پنجاب کلچر ڈے دراصل دنیا کو اور نسل نو کو اپنی ثقافت سے روشناس کر انا ہے۔ بعدازاں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی ، راحت ملتانیگر نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن و پی آر او ٹو کمشنر ارم سلیمی کو بھی چنری پہنائی ۔
ملتان سے مزید