• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل پرست فرینک ہیسٹر سے مزید 5 ملین پاؤنڈز عطیہ لینے پر وزیراعظم کو دباؤ کا سامنا

لندن (پی اے) وزیراعظم کو اس معاملہ میں دباؤ کا سامنا ہے کہ انہوں نےفرینک ہیسٹر سےنئے 5 ملین پاؤنڈز کا عطیہ وصول کیا تھا، جن پر نسل پرستی کا الزام عائد ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے ان رپورٹوں کی تردید نہیں کی، جو پہلے ٹورٹوائز میڈیا نے شائع کی تھیں کہ اسے مسٹر ہیسٹر سے اب تک غیر اعلانیہ فنڈز موصول ہوئے ہیں۔ دسمبر کے بعد پارٹی کو موصولہ عطیات جون میں شائع ہونے والے ہیں۔ لیبر اور لب ڈیمز نے ٹوریز سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر ہیسٹر نے گزشتہ سال کنزرویٹو پارٹی کو10ملین پاؤنڈز سے زیادہ کا عطیہ بشمول مسٹر سوناک کو16000پاؤنڈز مالیت کا ہیلی کاپٹر میں سفرکا تحفہ دیا۔ تاہم جمعرات کو نیوز ویب سائٹ ٹورٹوائز میڈیا نے اطلاع دی کہ کنزرویٹو مسٹر ہیسٹر کی جانب سے 5 ملین پاؤنڈز کا اضافی نقد عطیہ وصول کر چکے ہیں، جس کا اعلان ہونا باقی ہے۔ اس طرح مسٹر ہیسٹر سےکل 15 ملین پاؤنڈز کے عطیات وصول کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال ٹوریز کو جو عطیہ دیا تھا، وہ اس سال پارٹی کو دیئے گئے تمام عطیات کا تقریباً پانچواں حصہ تھا۔ 48 ملین پاؤنڈز۔ ٹورٹوائز میڈیا کے پولیٹیکل ایڈیٹر کیٹ نیلن نے کہا کہ پارٹی کے عطیات وصول کرنے اور اعلان کئے جانے کے درمیان وقفہ ڈیجیٹل دور میں بہت پرانے زمانے کا محسوس ہوتا ہے، جہاں چیزیں رفتار سے چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوریز کے 2019 کے عام انتخابات کے اخراجات صرف 16 ملین پاؤنڈز سے زیادہ تھے، لہٰذا مسٹر ہیسٹر سے مبینہ طور پر موصول ہونے والے 15 ملین پاؤنڈز پانچ سال پہلے ہی ان کے مجموعی انتخابی اخراجات کے بہت قریب ہیں۔ مسٹر ہیسٹر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ تجربہ کار ایم پی ڈیان ایبٹ نے انہیں تمام سیاہ فام خواتین سے نفرت کرنے پر مجبور کیا اور انہیں گولی مار دی جانی چاہئے، جس سے شدید ردعمل کے دن شروع ہوئے۔ ٹیک باس نے سابق لیبر ایم پی کے بارے میں غیر مہذب تبصرے کرنے پر معذرت کی لیکن کہا کہ ان کے ریمارکس کا اس کی جنس اور جلد کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم نے تبصروں کو نسل پرستانہ اور غلط قرار دیا لیکن دلیل دی کہ مسٹر ہیسٹر کی معافی کو قبول کیا جانا چاہئے۔ بدھ کے روز وزیراعظم کے سوالیہ اجلاس کے دوران مسٹر سوناک نے مسٹر ہیسٹر کے عطیات واپس کرنے کی بار بار کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ مسٹر ہیسٹر کی جانب سے ممکنہ مزید عطیہ کے بارے میں بی بی سی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کنزرویٹو نے ایک سطری بیان دیا کہ انتخابی کمیشن کی طرف سے اعلانیہ عطیات معمول کے مطابق شائع کئے جائیں گے۔ لیبر پارٹی کی چیئر اینیلیز ڈوڈز نے کہا کہ کنزرویٹو کے لئے فرینک ہیسٹر سے اضافی رقم قبول کرنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔ انہیں اس کی واپسی پہلے ہی کردینی چاہئے۔ رشی سوناک کو ہر ایک پینی واپس کرنے، فرینک ہیسٹر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے اور ڈیان ایبٹ سے غیر واضح طور پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ لبرل ڈیموکریٹس نے کہا کہ اگر عطیہ کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ ظاہر کرے گا کہ یہ اسکینڈل ہماری سوچ سے بھی بدتر ہے۔ لب ڈیم کی ایم پی وینڈی چیمبرلین نے کہا کہ مسٹر ہیسٹر جیسے لوگوں اور ان کے رویوں کو ہماری سیاست کے قریب کہیں نہیں ہونا چاہئے۔ کنزرویٹیو سیاست دانوں کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کوئی آپ کو لاکھوں پاؤنڈ دیتا ہے، جو ناقابل معافی ہو کر قابل معافی نہیں بنتا۔

یورپ سے سے مزید