بیجنگ( نیوز ڈیسک)چین نے ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکہ کو وارننگ دے دی۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نےکہا کہ امریکہ کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے اُوچھے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں جیتا نہیں جا سکتا بلکہ ایسے اقدامات سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔وانگ وینبن نے مزید کہا کہ ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ کو ہی نقصان ہوگا۔