لاہور (صابر اعوان ) لیسکو نے مغل پورہ سٹیشن ، ڈرائی پورٹ اور ریلوے ایمپلائیز کالونی کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پرمنقطع کر دی پورے علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا پانی کا ٹیوب ویل بند ہونے سے ریلوے کالونی میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ،اڑھائی کروڑ کی عدم ادائیگی پرکارروائی کی گئی ،مغل پورہ ڈرائی پورٹ کی بجلی عدم ادائیگی کی بنا پر لیسکو نے ایک ماہ قبل منقطع کر دی تھی جس پرریلوے حکام نے ڈرائی پورٹ پر معاملات کو چلانے کےلئے مغل پورہ سٹیشن سے ڈرائی پورٹ کو بجلی فراہم کردی جس پرلیسکو نے غیر قانونی کنکشن کرنے پرسٹیشن کی بجلی بھی منقطع کر دی ڈویژنل الیکٹریکل انجینئرریلوے محمد ناصر نے بتایا کہ لیسکو نے بتایاکہ اصل بل 25لاکھ روپے بنتا ہے ہم نے لیسکو حکام کو کہا ہے کہ لوڈ کے مطابق جو اصل بل بنتا ہے وہ ہم ادا کر دیتے ہیں بجلی بحال کر دیں ۔