• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بار کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مایوس کن انداز میں ٹورنامنٹ سے باہر

کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان سپر لیگ نائن میں تین بار کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمایوس کن انداز میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

پہلے ایلی مینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو39رنز سے شکست دے دی۔

پوری ٹیم8گیندیں پہلے135رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔عمیر بن یوسف50 عقیل حسین31اورمحمد عامر23رنز بناکر نمایاں رہے ۔ دوسرا ایلی مینیٹرہفتے کو اسلام آباد اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔

کوئٹہ کی اننگز تباہ کن انداز میں شروع ہوئی۔پانچویں اوور میں16ویں اوور میں پانچ وکٹ گر گئے۔سعود شکیل صفر،جیسن رائے ایک،رائیلی روسو اور خواجہ نافع 5,5اورلوری ایونز صفر پر آوٹ ہوئے۔عماد وسیم نے تین اوورز کے اسپیل میں 9رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔جمعے کونیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اختتامی اوور زمیں چھ وکٹ 19رنز گر گئے۔مارٹن گپٹل نےسب سے زیادہ 47 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے۔ اننگز کی آخری گیند پر لگائے گئے نسیم شاہ کے چھکے کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

اوپنرز ایلکس ہیلز اور مارٹن گپٹل نے اپنی ٹیم کو 5 اوورز میں 51 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چھٹے اوور کی پہلی گیند پر 23 رنز بنانے والے ہیلز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

آغا سلمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور گپٹل کے ہمراہ مزید 51 رنز جوڑنے کے ساتھ ساتھ 21 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

شاداب خان نے بھی آغا سلمان کی روش پر چلتے ہوئے جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 13 گیندوں پر 23 رنز بٹورے لیکن ابرار احمد نے یونائیٹڈ کے کپتان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

اعظم خان نے 6 گیندوں پر 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے مارٹن گپٹل نے اپنی سنچری مکمل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 155 رنز بنائے تھے ۔وئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر اور عقیل حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم خبریں سے مزید