کراچی(نیوز ڈیسک)سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کی چند بڑی کمپنیاں گزشتہ پانچ سال میں ملک کی سیاسی جماعتوں کو بڑے فنڈز دینے والوں میں شامل ہیں۔نظام کے تحت، کوئی شخص یا کمپنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے نام نہاد انتخابی بانڈ خرید سکتی ہے اور انہیں کسی سیاسی جماعت کو عطیہ کر سکتی ہے،گزشتہ پانچ سال میں فیوچر گیمنگ نے 13.68ارب روپےاور میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ نے 9.66ارب روپے کے بانڈز خریدے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ،بانڈز کے10 بڑے خریداروں میں سرفہرست فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسزہے، لاٹری اور گیمنگ فرم نے اپریل 2019 اور جنوری 2024 کے درمیان 13.68 بھارتی روپے (165 ملین ڈالر) کا کل عطیہ دیا۔کمپنی کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں واقع کمپنی، جو پہلے مارٹن لاٹری ایجنسیز کے نام سے جانی جاتی تھی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی کاروبار میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، جس کی سالانہ آمدنی2 ارب ڈالرسے زیادہ ہے۔ اس کمپنی کے سربراہ سینٹیاگو مارٹن ہیں، جنہیں بھارت کا لاٹری کنگ بھی کہا جاتا ہے۔