• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور شخص مالی و معاشی مشکلات کی فریاد لیکر پشاور پریس کلب پہنچ گیا

پشاور(لیڈی رپورٹر) اندرون شہر پشاور کے رہائشی معذور شخص شیر عالم خان مالی و معاشی مشکلات کی فریاد لیکر پشاور پریس کلب پہنچ گیاتین بچے جسمانی معذور ہیں جبکہ دو معصوم بیٹیاںاور بیوی گھروں میں کام کاج کرکے گھر کا خرچہ چلاتی ہیں جس سے مجھ سمیت بیمار بچوں کے علاج معالجہ نہیں ہو پارہا ہے لہذا مخیر خضرات سے اپیل ہے کہ وہ میری اور میرے بچوں کی مالی مدد کرے خصوص شخص شیر عالم نے کہا کہ وہ اور اسکے تین بچے گزشتہ کئی سالوں سے معذوری کا شکار ہیں۔چونکہ گھر میں بیوی اور بچیوں کے علاوہ کمانے والا کوئی نہیں ہے وہ بھی گھروں میں کام کاج کرکے مشکل سے دو وقت کی روٹی کماتی ہیں جبکہ گھر بھی کرائے کا ہے۔
پشاور سے مزید