پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور بڈھنی نالہ میں ایک ہفتہ قبل گر کر لاپتہ ہونے والے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔شیروجنگی کے رہائشی اسماعیل خان کا کہناہے کہ ایک ہفتہ قبل اسکا آٹھ سالہ بیٹا حمزہ خان گھر کے قریب بڈھنی نالہ میں گر کر لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد وہ روزانہ صبح سے شام تک اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش میں پھرتاتھا گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ گلوزئی محمد زئی میں نالہ سے لاش ملی ہے جب وہاں پہنچا تو لاش اس کے بیٹے حمزہ کی تھی اسکا کہناتھاکہ اس کے بیٹے کی لاش مقامی لوگو ں نے نالہ سے نکالی اس نے مزید بتایا کہ بچے کے گرنے کے دوسرے روز انتظامیہ کے لوگ آئے تھے لیکن اس کے بعد کسی نے اس کے بیٹے کی تلاش میں اس کی کوئی مدد نہیں کی۔