اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ’’بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں‘‘ کیخلاف وفاق و دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عجیب بات ہے کہ آدھا ٹیکس تودینا ہے لیکن آدھا نہیں دینا۔ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پیر کے روز دخواستوں کی سماعت کی ۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا قانون کے مطابق Further TaxاورExtra Tax رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے، درخواست گزار ادارے پہلے ہی جنرل سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں عجیب بات ہے آپ یا توکہیں ہم پرکوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا ہے ۔