• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا متنازع الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو سیاسی فنڈنگ کیلئے جاری کردہ متنازع الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے گزشتہ روزجاری کردہ حکم کے بعد متوقع طور پر ان بانڈز کے ذریعے کس ادارے یا شخص نے کس سیاسی جماعت کو کتنا چندہ دیا؟ جیسی تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو تمام تفصیلات جاری کرنے اور اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو اس معاملے سے متعلق تمام معلومات پبلک کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید