اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، ریٹرننگ افسر سعید گل نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہونے پر کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری ریٹرننگ افسر سعید گل کے سامنے پیش ہوئے۔