• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کابینہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیاکے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کابینہ نے مالی سال 2023-24 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کردی، اس کے علاوہ لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) اتھارٹی کے سپرد کرنے اور پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کے لیے اراضی سینٹرل برنس ڈسٹرکٹ کو منتقل کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں پنجاب بینک کی طرف سے 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹس کی بھی منظوری دی گئی ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ ہم لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں اور گوگل، مائیکروسافٹ جیسے ٹیک جائنٹس کو آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید