• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، کچلاک چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ( پی پی آئی)کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن جواد طارق کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایف سی چیک کے قریب دھماکہ ہوا۔ جسکے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا کریکر کا تھا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید