اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سی پی نمبر 13752073جس کا ٹائٹل جواد حسین میمن بنام انعام الحق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ بنیادی سکیل 18نے ملک بھر کے ان لینڈ ریونیو آڈٹ افسروں وغیرہ کو 18اپریل 2024ء کو طلب کیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی چٹھی میں رجسٹرار نے سرکلر نمبر 25(148) ایس ایس‘ LIT ایف ایس ٹی 21اپریل 2024ء کو تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو‘ تمام ڈائریکٹر جنرلز آف ان لینڈ ریونیواور کلکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹم ہاؤس اسلام آباد کو بھجوایا ہے۔ اس میں سی پی 1375/2023ایس سی جے نے انکے ماتحت کام کرنے والے 163ان لینڈ ریونیو آڈٹ افسروں کو نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ آئی آر آڈٹ افسروں کو یکم اپریل تک سپریم کورٹ کے نوٹس کی تعمیل کروا کر رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکی نقول چیئرمین ایف بی آر‘ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ‘ سیکرٹری وزارت خزانہ‘ ممبر ان لینڈ ریونیو‘ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور ان لینڈ ریونیو آڈٹ افسروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔