ملتان(سٹاف رپورٹر)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان کا چونگی نمبر14ٹی ہسپتال روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، چیئرمین عنائت اللہ خان،سرپرست اعلیٰ فہد،ملک سعید نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس عملہ ایل پی جی پلانٹ مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے الٹا ہمارے تاجروں پر بھاری جرمانے اور چالان اور مقدمات درج کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان 310روپے میں ایل پی جی ملے گی تو یہ ہماراحق ہے کہ ہم اپنے بچوں کی کفالت کے لیے 10روپے منافع پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں اگر ہمیں اوگرا کے مطابق ا یل پی جی پلانٹ مالکان ریٹ دیں تو ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم اتنی مہنگائی گیس عام شہری کو فروخت کریں، اگر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے تاجروں کے خلاف ناجائز کاروائیاں بند نہیں کی گئی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان احتجاجی تحریک اور ہڑتال کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی۔