• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کیلئے گیم چینجر، صوبے کی ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے مواصلات انفراسٹرکچر سے متعلق منصوبہ سازی کی جائیگی، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید