• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، عورت کی حکمرانی پر بحث

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر عورت کی حکمرانی پر بحث چھڑ گئی .

ایوان میں دوسرے روز بھی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن رکن ندیم قریشی کی جذباتی تقریر،بانی PTIکے حق میں نعرے ، حکومتی رکن طارق گل کھڑے ہوگئے، شورشرابا ہوتا رہا، حکومتی رکن سمیع اللہ خان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی عورت کی حکمرانی کے بارے میں اپنا موقف پیش کرے،ایک دوسرے کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایوان میں پھر ہنگامہ آرائی اور شور شرابا ہوتا رہا۔ 

پنجاب اسمبلی اجلاس میں دوسرے روز بھی بجٹ2023-24ءپربحث جاری رہی، اپوزیشن رکن رانا افتاب احمد نےاجلاس تاخیر سے شروع کرنے پر بھی احتجاج کیا اور اعتراض اٹھا دیا جس پر سپیکر نے کہا کہ آج کااجلاس تاخیر سے شروع ہوا جو نہیں ہونا چاہئیے

اسمبلی ممبران کا تاخیر سے آنا اچھی چیز نہیں ہے ،اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے جذباتی تقریر کی جس پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید