کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایران میں پھنسے مزید 121پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے،قومی ایئر لائن نے اپنی دوسری خصوصی پرواز سے انھیں وطن پہنچایا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے-7160ان مسافروں کو باکو، آذربائیجان سے لیکن لاہور پہنچی ،براہِ راست فضائی سفر معطل ہونے کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں نے ایران سے باکو تک زمینی سفر کیا، جہاں سے ان کی پاکستان واپسی کے لیے انتظامات کیے گئے۔یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر چلائی گئی۔