ایبٹ آباد(ایجنسیاں)ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام ناران سوہنی آبشار میں گلیشئر گرنے سے 3سیاح جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاح گلیشئر والی سوہنی آبشار کے قریب فوٹو سیشن کروارہے تھے کہ اچانک گلیشئر نیچے دب گیا۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا جن میں باپ بیٹا اور ایک کزن شامل ہیں، مقامی افراد اور پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق افراد کا تعلق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے ہے۔