کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے MDCAT-2025کے لیے امیدواروں کے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی پروگرام کے نمبروں کی تناسب کو60 فیصد سے بڑھا کر 65فیصد کردیا ہے جب کہ امیدواروں کو MDCAT ٹیسٹ میں صرف ان کے صوبے / ڈومیسائل کے علاقے میں حاضر ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاض، مملکت سعودی عرب ایم ڈی کیٹ کے لیے واحد بین الاقوامی ٹیسٹ مرکز ہوگا جب کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب بھی ویب سائیٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔