• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت وزراء دفاع آئندہ ہفتے ایس سی او اجلاس میں شریک ہونگے

لاہور (خالدمحمودخالد) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارت دفاع کے اجلاس میں شرکت کیلئے2روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ یہ اجلاس چنگ ڈاؤ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں10رکن ممالک چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، بھارت، پاکستان، ایران، بیلاروس کے وزیر دفاع شرکت کررہے ہیں۔ چین اس سال گروپنگ کا میزبان ہے اور جولائی میں وزیر دفاع کی میٹنگ کے علاوہ ستمبر میں سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے دورے کے دوران پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کریں گے تاہم بھارتی وزیردفاع چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون، روسی وزیر دفاع اور وسطی ایشیائی ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید