کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ مہر بانو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بہت رنگین رہی ہے، مجھے اُن کی شخصیت بہت زیادہ پسند ہے۔ میں اُن کی زندگی کے حوالے سے مزید بہت کچھ جاننے کی جستجو رکھتی ہوں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مزاح سے بھر پور شو میں نوجوانوں نے بھی سوال پوچھے۔ اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ڈراموں میں منفی کردار نبھانے میں زیادہ مزہ آتا ہے، چاہتی ہوں ناظرین میرے منفی کردار دیکھ کر اُس ”کردار“ سے نفرت کریں۔ کٹھی میٹھی گفتگو سے سجا پروگرام تابش ہاشمی کی میزبانی میں شب11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔