• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں 664 ویں پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد(ساجد چوہدری)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے عالمی درجہ بندی میں اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026میں664ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، اس سال کی رینکنگ میں دنیا بھر سے 1500یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان سے 18یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ کامسیٹس کا پاکستانی یونیورسٹیوں میں چھٹا نمبر ہے جبکہ اس کی عالمی درجہ بندی گزشتہ سال 711سے 720کے درمیان تھی جو اس سال 664 نمبر ہے ، کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کو بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کی کارکردگی کے معتبر ترین پیمانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید