اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ سیکشن افسر حیاء علی کا دفاع ڈویژن سے آبی وسائل ڈویژن جبکہ سیکشن افسر امین خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔