• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر کے گریڈ سولہ تا اٹھارہ کے 105 افسران کی ترقی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر )کے گریڈ سولہ تا اٹھارہ کے105افسران کو اگلے گریڈزمیں ترقی کی منظوری دیدی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق گریڈ 16کے 19افسران کو گریڈ 17میں ، گریڈ 17کے 73افسران کو گریڈ اٹھارہ جبکہ گریڈ 18کے 13افسران کو گریڈ 19میں ترقی کی منظوری دی گئی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تین ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین عابدی کی سربراہی میں بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افسران کی ترقیوں کے کیس زیرغور آئے بورڈ نے 13افسران کی گریڈ 19میں ترقی کی منظوری دیدی۔
اہم خبریں سے مزید