• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ کی تعمیراتی کمپنی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپ گریڈیشن کریگی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) سوئٹزرلینڈ کی تعمیراتی کمپنی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپ گریڈیشن کرے گی جس کے ڈیزائن کنسلٹنسی پر 18کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ توسیعی پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہونگے۔ پاکستان ائر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کی تکمیل دو سالوں میں ہو گی۔ اس دوران یومیہ درجن بھر پروازوں کو ائرپورٹ ہینڈل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ دوران ہفتہ چھ پروازیں ایرپورٹ پر اترنے لگیں اور ٹیک آف کرنا سروع ہو گئیں جو گلگت بلتستان میں ہوائی انفراسٹرکچر اور علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
اہم خبریں سے مزید