اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں بدھ کی شب انتقال کر گئے۔ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد نے طویل عرصہ تک آئی ایس آئی میں بھی خدمات سر انجام دیں ،بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد نواز شریف کے پہلے دور وزارت عظمیٰ میں انکے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے،آئی ایس آئی میں دوران سروس افغان جہاد میں بھی انہوں نے جنرل اختر عبدالرحمان ، جنرل حمید گل کے ساتھ مل کر اہم خدمات انجام دی تھیں ،انکی نماز جنازہ جمعرات کو ایچ الیون قبرستان میں ادا کر کے انکی تدفین کی گی۔مرحوم کی قبر پر آئی بی کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔