کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میری میئر شپ کی مدت مکمل ہونے سے قبل کراچی میں مزید 300 ایم جی ڈی پانی کے اضافے کو یقینی بنائیں گے، 19 جون 2027 کو ان کی میئر شپ کی مدت ختم ہو رہی ہے اور 18 جون تک ہم فخر سے کہیں گے کہ واٹر کارپوریشن نے اپنے سسٹم میں اضافی 300 ایم جی ڈی پانی شامل کیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ کراچی میں پانی کی طلب اور رسد میں شدید فرق ہےپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کراچی کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے یوم آب کے عالمی دن کے موقع پر میں بطور میئر کراچی تمام شہریوں کے لیے پانی کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ پانی کا عالمی دن بڑے پیمانے پر منانے پر انہیں خراج تحسین کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےمقامی ہوٹل میں پانی کے عالمی دن کے موقع پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے کراچی واٹر سمٹ "امن کے لیے پانی" کے مو ضوع پر معقدہ تقریب اور افطار ڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے، سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد، وی سی این ای ڈییونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی عثمان معظم، ڈائریکٹر پنجوانی حصار واٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر سید عمران احمد، سیکرٹری بورڈ ذہرا دستگیر، ڈی ایم ڈی پلاننگ محمد ایوب شیخ نے بھی خطاب کیا اس موقع پرایم این اے مرزا اختیار بیگ ،اشیاق بیگ سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھےمیئر کراچی نے اپنے خطاب میں پانی کی کمی کے خاتمے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کو جلد از جلد عملی پہنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے گندے پانی کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کو مکمل کرنے میں برتری حاصل کی ہے،تقریب کے میزبان چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پانی کا عالمی دن منا رہے ہیں اس موقع پر میں تمام شرکاء کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران واٹر کارپوریشن نے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے ذریعے ریونیو ریکوری میں 35 فیصد اضافہ کیا اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے ذریعے 25 ملین گیلن یومیہ تک پانی کو محفوظ بنایا گیا ہے۔