کراچی(این این آئی)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے، شہر قائد میں لٹیرے عوام کی جان اور مال کے دشمن بن گئے، رواں سال مختلف جرائم کے دوران 40سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رواں سال دکانوں پر ڈکیتی کے 57 واقعات رپورٹ ہوئے، ڈاکوؤں نے 7پٹرول پمپس پر بھی لوٹ مار کی، گھروں میں چوری کی 118 اور ڈکیتی کی 33سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ کراچی میں رواں سال کے دوران اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں، اغوا برائے تاوان کے 5جبکہ بھتہ خوری کے 24سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔شہر قائد میں گاڑیاں اور بائیکس چھیننے کے واقعات بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔