• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے رہائشی سیکورٹی گارڈ کی دو نوجوان بیویاں گھر سے لاپتہ

کراچی(این این آئی)پیپری علی محمد گوٹھ کے رہائشی سیکورٹی گارڈ رحمت اللہ کی دو بیویاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ، شوہر نے الزام لگایا ہے کہ اسماعیل اور صدیق میری دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے ہیں۔ بن قاسم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مدعی کی جانب سے نامزد کیے جانیوالے ملزمان کے خلاف درج کرلیاہے۔مدعی مقدمہ رحمت اللہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں جس میں 27 سالہ پہلی بیوی ہیر اور دوسری بیوی 25 سالہ عابدہ ہے۔ دونوں بیویاں میرے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔ 10مارچ کو وہ صبح 7 بجے اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا اور جب واپس شام پانچ بجے کے قریب گھر پہنچا تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر گیا تو دونوں بیویاں موجود نہیں تھیں جس پر اس نے رشتے داروں اور محلے والوں سے معلومات حاصل کی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بعدازاں مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسماعیل اور صدیق میری دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے اور اب میں اپنے بڑوں سے مشورہ کر کے رپورٹ درج کرانے آیا ہوں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 106سال 2024بجرم دفعات 496چونتیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید