ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات وکلچر پنجاب عظمیٰزاہد بخاری نے پنجاب بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل اور اضلاعکے سیکرٹری اطلاعات ونشریات کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،جو آج لاہور میں ہوگا ، اجلاس میں ملتان کےڈویژنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سعد خورشید خان کانجو ، ضلع ملتان چوہدری خلیل الرحمنٰ ،ایڈیشنل سیکرٹری شیخ آصف قریشی ، ملتان میٹروپولیٹن کے عمر فاروق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری میٹروپولیٹن رانا ذیشان ضلع لودھراں فاروق ندیم ہاشمی ضلع خانیوال غلام شبیر ساقی ضلع وہاڑی شیخ ظفر شہزاد ضلع مظفرگڑھ شیخ عارف شریک ہوں گے ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمر فاروق بھٹی کے مطابق اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی جاے گی۔