• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: تاحیات نااہلیت ختم کرنے کے فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج ،جسٹس یحیٰ ؤفریدی نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عوامی نمائندوں کی تاحیات نااہلیت ختم کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف قلمبنداپنے اختلافی نوٹ میں قراردیاہے کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد پر نااہلی تاحیات نہیں ،میری رائے میں یہ نااہلیت الیکشن ایکٹ میں دی گئی 5سالہ نااہلی پر غالب ہوگی، میری رائے میں سپریم کورٹ کا عوامی عہدہ سے نااہلیت سے متعلق اوریجنل فیصلہ قانونی طور درست تھا ،فاضل جج نے 19 صفحات پر مشتمل اپنے اختلافی نوٹ میں قراردیاہے کہ میرے رائے میں سپریم کورٹ کا نااہلیت سے متعلق پہلے والا فیصلہ قانونی طور درست تھا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ طے شدہ اصولوں اور پارلیمانی سوچ کا عکاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید