• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 23 گرانفروش گرفتار

پشاور (وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرا نفروشی پر 23 افراد کو گرفتار کر کے مراسلے متعلقہ تھانے میں جمع کرادیئے۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے لطیف آباد‘ افغان کالونی‘ فوارہ چوک اور ہشت نگری میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر صدر سے 4 نانبائیوں کو دھرلیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت مہنگے داموں سپلائی کرنے پر ہشت نگری سے 9 قصابوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح لطیف آباد‘ افغان کالونی اور یوسف آباد سے دس گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ جنرل سٹور مالکان و دیگر فوڈ پوائنٹس مالکان شامل ہیں۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے کہا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ گرانفروشی کے مر تکب افراد کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
پشاور سے مزید