• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی گیس لینے کیلئے امریکا سے چھوٹ کی بات کرینگے، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بشام میں دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی ترقی کے دشمن غیرملکی باشندوں کو نشانہ بناتے ہیں، ساری دنیا جانتی ہے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کیلئے پاکستان کس نے بھیجا تھا،تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیاسی استحکام تب ہی آسکتا ہے جب مقتدر حلقے انتقام اور نفرت کی سیاست چھوڑ دیں، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا حل اڈیالہ جیل میں ہے عمران خان کو باہر نکالیں ،اس ملک میں عمران خان کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، عمران خان ایک حقیقت ہے اسے تسلیم کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ایران سے گیس لینے کے لئے امریکہ سے چھوٹ کی بات کریں گے۔ بشام میں دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی ترقی کے دشمن غیرملکی باشندوں کو نشانہ بناتے ہیں، ساری دنیا جانتی ہے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کیلئے پاکستان کس نے بھیجا تھا، دنیا پاکستان کو دہشتگردی کے بجائے پاکستان کے نکتہ نظر سے دیکھے، ہماری خارجہ پالیسی، معاشی پالیسی اور دفاعی پالیسی مستحکم ہونی چاہئے،خطے میں پاکستان کے صرف چین کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 2013ء تک ملک میں روزانہ دو تین دہشتگرد حملے ہوتے تھے، ہم نے اس کے بعد آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کی صورت دو جنگیں لڑ کر دہشتگردی کا قلع قمع کیا، پھر پالیسی بدلی کہ دہشتگرد ہمارے بھائی ہیں انہیں موقع دینا چاہئے، آج دہشتگردی کے تمام واقعات پالیسی میں اسی تبدیلی کا نتیجہ ہیں،جب آپ دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کے ساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید