• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف رمضان میں عمرے کے لیے نہیں جائیں گے، سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے

اسلام آباد ( صالح ظافر) مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف اس برس رمضان کے آخری دس دنوں میں عمرے کےلیے جانے کی اپنی روایت سے انحراف کرتے ہوئے سعودی عرب نہیں جائیں گے اور 2 اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔ وہ فی الحال لندن بھی نہیں جارہے اور اپنے فزیشنز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں۔

معتبر ذرائع کے مطابق نواز لیگ کے سربراہ نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ انکے سعودی عرب اور وہاں سےل ندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ’’ وہ پاکسانی ہیں اور انہون نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید